اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

یہ گری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے کیا کبھی آپ نے استعمال کی ؟ پڑھیے تفصیلات

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خشک میوہ جات کھانا کس کو پسند نہیں اور ان میں سے ایک پستہ بھی ہے۔ یہ گری مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ تاہم بیشتر افراد کے ذہن میں یہ خیال ہے کہ خشک میوہ کھانے کی عادت موٹاپے کا باعث بنتی ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 25 گرام پستہ روزانہ 12 ہفتے تک کھانا بلڈ گلوکوز لیول کو بہتر کرسکتا ہے۔

اس گری کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ پستہ میں اخروٹ کے بعد کسی بھی گری کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔ دل کے لیے فائدہ مند روزانہ 2 سے 4 دانے پستہ کھانا دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ گریاں ایسے اجزاء سے بھرپور ہے جو مختلف غذاﺅں میں موجود غذائی کولیسٹرول کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے دل کی صحت مزید بہتر ہوتی ہے۔ جسمانی وزن میں کمی اگرچہ گریاں انرجی سے بھرپور ہوتی ہیں مگر یہ اضافی وزن میں کمی میں بھی مدد دے سکتی ہیں۔ ان میں پروٹین کے ساتھ فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ معدے کے بیکٹریا اس میں موجود غذائی فائبر نظام ہاضمہ کو مضبوط کرنے والا جز ہے، اسی طرح پستے معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھاتی ہے۔ بینائی بہتر کرے پستہ وٹامن ای سے بھی بھرپور گری ہے جو آنکھوں کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ بینائی کو بہتر کرتی ہے۔ اس میں موجود کیروٹین بھی آنکھوں کو عمر بڑھنے سے آنے والی تنزلی اور موتیا سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بلڈ پریشر گریوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پستے میں موجود اجزاء بلڈ پریشر کو کم کرنے کے حوالے سے بہترین ہوتے ہیں۔ پستے میں میگنیشم، پوٹاشیم اور فائبر وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو سب بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں، کچھ مقدار میں پستے روزانہ کھانے سے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…