بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ڈی این اے ٹیسٹ سے کسی فرد کی عمر کی پیشگوئی ممکن، تحقیق

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکاٹ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی انسان کی زندگی کتنی لمبی ہوگی، اب یہ ایک ڈی این اے ٹیسٹ جاننا ممکن ہوگیا ہے۔ یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ایڈنبرگ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ایک نئے ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ پیشگوئی کرنا ممکن ہوگا

کہ کسی فرد کی زندگی لمبی ہوگی یا نہیں۔ محققین کے مطابق تھوک کے ذریعے ڈی این اے کا یہ ٹیسٹ ممکن ہوگا جس کی لاگت 150 برطانوی پونڈ ہوگی جس سے لوگوں کو جینیاتی زندگی کے امکانات کا علم ہوگا۔ اس تحقیق کے دوران 5 لاکھ سے زائد افراد کے جینیاتی ڈیٹا کو دیکھا گیا جبکہ ان کے والدین کی زندگی کی مدت کے ریکارڈ کو بھی جانچا گیا۔ محققین نے جینز کے زندگی کی مدت پر اثرانداز ہونے کے عمل کے تجزیے کے لیے ایک اسکورنگ سسٹم کو استعمال کیا۔ تحقیق کے دوران انسانی جینوم کے 12 حصوں کی نشاندہی ہوئی جو کہ زندگی کی مدت کے حوالے سے نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ جینز مختلف کینسر، امراض قلب، تمباکو نوشی سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں سمیت دیگر مسائل کے اثرات کو جاننے میں مدد دیتے ہیں۔ محققین کے مطابق عام طور پر کسی فرد کی طبی موت جینیاتی فرق یا سماجی ماحولیاتی عناصر کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ طبی جریدے جرنل ای لائف میں شائع تحقیق میں شامل مھققین کا کہنا تھا کہ اگر ہم کسی شخص کا جائزہ پیدائش یا بعد میں لیں اور زندگی کی مدت کے اسکور کو 10 گروپس میں تقسیم کریں، تو ٹاپ گروپ والے افراد نچلے گروپس کے مقابلے میں 5 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا خرچہ محض ڈیڑھ سو پونڈ ہے اور کوئی اضافی لاگت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…