انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن جلد ہی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے اوراس ملاقات میں دونوں رہنما شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں رہنما
شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شامی خانہ جنگی کے دو اہم فریق ان ممالک کے صدور نے حال ہی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے حاشیے میں ملاقات کی تھی۔ ترکی شام میں باغی گروپوں کی حمایت کرتا ہے جبکہ روس اور ایران اسد دستوں کے حامی ہیں۔