ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ایک معذور شہری نے غوطہ خوری کا شوق پورا کرنے کے لیے اپنی معذوری کو بھی آڑے نہیں آنے دیا اور اس نے آخر کار سمندر کی گہرائی میں غوطہ خوری کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ آدھیجسم سے معذور ہوکربھی انسان ہمت کرے تو سمندر کی گہرائی میں غوطہ خوری کرسکتا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق سمندر کی گہرائی میں اترنے اور غوطے لگانے والے سعودی شہری حسن الزھرانی کو غوطہ خوری کا بہت شوق ہے۔ اس نے اپنے شوق کی تسکین کے لیے باقاعدہ غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی اور آدھا جسم مفلوج ہونے کے باوجود اس نے مغربی سعودی عرب کے بحر الاحمر میں سمندر میں گہرائی میں دیر تک غوطے لگائے۔