جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کااہم سیکورٹی ادارہ پی آئی اے کے ساتھ ملکر انسانی سمگلنگ کرتا رہا،بڑے بڑے نام ملوث،برطانوی سفارتخانے کی شکایت پر تحقیقات، سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے حکام پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے 2014 میں ملنے والی شکایت پر انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔وزارت داخلہ میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ

وزارت کو یکم جنوری 2019 کو بھیجی گئی اس رپورٹ میں ایف آئی اے کو ’انسداد انسانی اسمگلنگ‘ کی شکایت پر کوئی کارروائی نہ کرنے پر براہ راست قصور وار ٹھہرایا گیا۔شکایت کے مطابق 20 افغان باشندوں کو لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر پکڑا گیا تھا جو اسلام آباد میں قائم بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر وہاں پہنچے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی پر انکوائری سے جان چھڑانے کا بھی الزام لگایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر ہونے کی حیثیت سے انہوں نے انسانی اسمگلنگ کیلئے فلائٹ کی چیکنگ وغیرہ جیسی رکاوٹوں کو ہٹایا اور ان کی مدد کے بغیر ایف آئی اے کے امیگریشن اسٹاف سمیت پی آئی اے کی جانب سے افغان شہریوں کا جعلی پاسپورٹ پر اسمگل کیا جانا ممکن نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ افغان/طالبان کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے باعث یہ معاملہ قومی سلامتی کا بھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاملے میں انکوائری کو مزید آگے نہیں بڑھایا گیا اور ملزمان کو اس ہی ایئرپورٹ پر کام جاری رکھنے دیا گیا جبکہ تحقیقات کا رخ یہ کہہ کر موڑ دیا گیا کہ افغان شہری ایف آئی اے کے امیگریشن کاؤنٹر سے گزرے ہی نہیں تھے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…