جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کو سرپرائز،افغان تنازع صرف ایک ہی طریقے سے حل ہوسکتاہے، چین اور پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے افغان تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے،پاکستان اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوسکتے ، افغان تنازعہ افغان قیادت میں ہونے والے امن مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے متعلق حالیہ واقعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اوربیشتر امور پر اتفاق رائے پایا گیا ۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہو سکتے اور صرف سیاسی مصالحت ہی عملی اور قابل عمل طریقے سے کوئی حل نکال سکتے ہیں ۔ دونوں ممالک نے مذاکرات میں پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے تمام اقدامات کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کرتا ہے ۔ا فغانستان کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر ہمیشہ مستقل رہا ہے ، ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوسکتے ، صرف ایک جامع اور سیاسی مصالحت پر مبنی امن عمل ہی افغان قیادت میں عملی حل نکال سکتا ہے ۔ چین نے ہمیشہ افغانستان میں مصالحت اور تعاون کو حاصل کرنے کیلئے تعمیراتی کردارادا کیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان مصالحتی عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے تا کہ افغان عوام امن ، سیکیورٹی اور تعمیر وترقی سے جلد ازجلد فوائد اٹھا سکیں ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…