ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

جاپان کے ویزے ہی ویزے، غیر ملکی مزدوروں کیلئے بڑا اعلان، ہزاروں افراد کو روز گار فراہم کیاجائے گا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آئی این پی)حکومتِ جاپان نے عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے آئندہ سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں مزدوروں کو اپنے ہاں کام دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس دائرہ کار میں ماہ اپریل سے شروع کیے جانے والے نئے ویزا سسٹم سے غیر ملکی مزدوروں کے جاپان آنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

بدھ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی جاپان ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں کے لیے حالات کو سازگار بنانے کے لئے نئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔جاپانی حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے غیر ملکی ورکرز کو ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ملکی ملازموں کے لیے ویزے جاری کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت اب جاپان آنے کے خواہش مند آسانی سے ویزا حاصل کرسکیں گے۔حکومت نے زراعت، نرسنگ، تعمیرات، ہولڈنگ اور بحری جہاز کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ویزے جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔حکومتی ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر ملکی افراد کو آسان شرائط پر پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا بعد ازاں کمپنی مذکورہ شخص کو مزید ملازمت دینے کی درخواست کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں کے ویزے کی مدت میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے توسیع کی جائے گی۔دنیا کے تیسرے بڑے ترقی یافتہ ملک نے یہ اعلان اپنے ملک کے نوجوانوں کی کمی کو دیکھتے ہوئے کیا کیونکہ اب جاپان میں صنعتیں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ان کے پاس مزدورں کی سہولت موجود نہیں ہے۔جاپانی حکومت کی جانب سے خواہش مند افراد کو بلو کالر یعنی مزدوری کا ویزہ دیا جائے گا، غیر ملکی شہری دفتری کام یا مینیجمنٹ میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔حکومت کی جانب سے ایک شرط ضرور عائد کی گئی ہے کہ خواہش مندافراد کو جاپانی زبان کی سمجھ بوجھ لازمی ہیں یعنی وہ اسے لکھ سکیں اور پڑھ بھی سکیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کے تحت جاپان میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے ویزے کا حصول انتہائی آسان ہو جائے گا۔حکومتی حلقے کو یقین ہے کہ اس منصوبے کے تحت جاپانی صنعتی شعبوں کو ایک نئی جہت حاصل ہو گی اور ملکی پیداواری عمل کا پہیہ گھومتا رہے گا۔ذرائع کے مطابق جاپان کو زرعی، نرسنگ، تعمیراتی، ہوٹلنگ اور بحری جہاز سازی کے شعبوں میں مزدوروں اور پیشہ ورانہ تربیت کے حامل افراد کی شدید ضرورت ہے۔ اس مناسبت سے مجوزہ قانون کی منظوری کے بعد انہی شعبوں کے لیے ہنرمند اور عام لیبر کے لیے ویزوں کا اجرا کیا جائے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ ماضی میں جاپان غیر ملکی ورکرز کو اپنے ملک میں کام کرنے کے لیے رہائشی اجازت دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…