اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایران پر نظر رکھنے کیلئے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز خلیج عرب پہنچ گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ایران پر نظر رکھنے کیلئے خلیج عربی کے پانی میں پہنچ گیا ہے، یہ ایران کیساتھ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد علاقے میں پہنچنے والا پہلا امریکی طیارہ بردار جہاز ہے۔ مذکورہ پیشرفت تہران کی جانب سے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق دھمکیوں کی تکرار کے بعد سامنے آئی ہے۔اس اقدام سے کئی ماہ سے جاری خطے میں امریکہ کی عسکری عدم

موجودگی کا سلسلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔رواں ماہ پانچ دسمبر کو ایرانی صدر حسن روحانی آبنائے ہرمز کو بند کر دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کو جان لینا ہو گا کہ وہ ایرانی تیل کی برآمد روک دینے کی قدرت نہیں رکھتا۔امریکی نے پینٹاگون ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ بحری جہاز متوقع طور پر خطے میں کم از کم دو ماہ رہے گا،اس کا مقصد ایسے وقت میں ایران کے سامنے طاقت کا مظاہرہ ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب زمینی اور سمندری مشقیں شروع کرنے والی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…