ممبئی (این این آئی)آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں بھارتی کرکٹر جے دیو اندکت اور وارون چکراورتھی یکساں 8.4 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئے ٗ کنگز الیون پنجاب نے انگلش آل راؤنڈر ثام کیورن کو خرید لیا۔
اور وہ مہنگے ترین غیرملکی کھلاڑی بن گئے جبکہ برینڈن میک کولم، ڈیل سٹین، ہاشم آملہ، مورنے مورکل اور چیتشور پوجارا کو خریدار نہ مل سکا۔ گزشتہ روز جے پور میں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی، راجستھان رائلز نے جے دیو اندکت اور کنگز الیون پنجاب نے وارون چکراورتھی نے 8.4 کروڑ روپے کے عوض اپنا بنا لیا، دونوں مہنگے ترین کھلاڑی ہیں، انگلینڈ کے ثام کیورن مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہیں کنگز الیون پنجاب نے 7.2 کروڑ میں خریدا ہے، کولن انگرام 6.40 کروڑ کے عوض دہلی کیپیٹلز کے ہو گئے، رپورٹ کے مطابق 17 سالہ پرابھی سمرن جن کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی کو کنگز الیون پنجاب نے 4.8 کروڑ روپے میں خرید لیا، 16 سالہ لیگ سپنر پرایاس رے برمان 1.5 کروڑ روپے کے عوض رائل چیلنجرز بنگلور کے ہو گئے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کارلوس بریتھویٹ، رائل چیلنجرز بنگلور نے شمرون ہٹمائر، سن رائزرز حیدرآباد نے جونی بیئرسٹو، کنگز الیون پنجاب نے نیکولاس پورن، راجستھان رائلز نے اوشین تھامس، دہلی کیپیٹلز نے کیموپال، سن رائزرز حیدرآباد نے مارٹن گپٹل سے معاہدہ کر لیا۔ برینڈن میک کولم، ڈیل سٹین، مورنے مورکل، ہاشم آملہ، چیتشور پوجارا، ایلکس ہیلز، شان مارش، ریلی روسو، کوسل پریرا، مشفق الرحیم، لیوک رونکی، کورے اینڈرسن، حضرت اللہ زیزئی، کرس ووکس اور منوج تیواری کو کسی نے نہیں خریدا۔