بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اصلاحات کی کوششوں پر نگرانی کے لیے مستقل نظام جاری رکھا جائے۔اور کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف قانونی کارروائی مزید بہتر بنائی جائے۔اصلاحات اور پارٹی کے اندر ڈسپلن کے نظام کو قومی نگرانی نظام کے تحت جاری رہنا چاہیے کیونکہ پارٹی اور قانون کے نظم وضبط کا نفاذ موثر طور پر ایک
دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ قومی نگرانی نظام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال اور اپنے فرائض ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے تمام اداروں پر زوردیا کہ وہ قانون اور ضابطوں کے فروغ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں مثال قائم کریں۔