جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، خواجہ اظہارالحسن

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ تھر کی جو صورتحال دیکھی اس کے بعد لگتا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ سندھ حکومت عوام سے مذاق کر رہی ہے۔اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کی ہلاکت کی ذمے دارحکومت ہوتی ہے جبکہ تھر میں معصوم جانیں ضائع ہورہی ہیں، مٹھی میں مٹی ملی گندم پرمحکمہ خوارک کے وزیر یا کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی بلکہ گودام انچارج کو ہٹادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 6، چھ سال تک حکومت کرنے کے بعد بھی ماضی کی حکومت کو الزام دیا جاتا ہے، کیا گندم کی بوریوں سے ریت نکلنا آمر کی کارروائی ہے؟ تھرپارکر کی مخدوش صورتحال پر اسمبلی میں تحریک التوا پیش کریں گے اور 2 گھنٹے تک صرف تھرکی صورتحال پر ہی بات ہوگی۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بااثر افراد کی سفارش پر محکموں میں بھرتیاں کی جاتی ہیں اور حکومت کی غفلت کا عالم یہ ہے کہ این ؤئی سی ایچ میں بچے مرتے رہے لیکن وزیر صحت کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہاں جاکر ورثا سے اظہارہمدردی کر لیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…