بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے افغان جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا،اب کیا ہونیوالا ہے؟ انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف نے افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وائٹ ہاس انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ امریکا کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ دہشت گرد بہت تیزی کے ساتھ منظم ہورہے ہیں۔ جمعہ کوغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل جوزف ڈنفورڈر نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر افغان جنگ میں امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو ہمیں ایک بار پھر سنگین مسائل کا سامنا

کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر اگر فوجی وہاں سے واپس بلائے گئے تو عسکریت پسند ایک بار پھر منظم ہوجائیں گے اور پھر وہ امریکا سے بدلہ لیں گے۔جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ دہشت گرد بہت تیزی کے ساتھ منظم ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں امریکا کو ناقابلِ تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، اب اگرکامیابی نہ ملی تو عسکریت پسند دنیا بھر میں امریکیوں پر حملے کریں گے۔انہوں نے وائٹ ہاس انتظامیہ کو خبردار کیا کہ 17 سالہ جنگ کو ادھورا چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی، امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک مضبوط نہیں ہوسکے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا اور افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان تعاون مانگا۔بعد ازاں وائٹ ہاس نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو خط بھیجنے کی تصدیق کی تھی ، ترجمان محکمہ خارجہ اورنیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔خط میں پاکستان کی جانب سے اپنی سرزمین پرطالبان کے ٹھکانے ختم کرنے

کی صلاحیت کا اعتراف کیا گیا تھا اور امریکا کے خصوصی سفیرزلمے خلیل زادسے تعاون کی درخواست بھی کی گئی جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مددپاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے بنیاد ہے۔خیال رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے دفتر خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور شاہ محمودقریشی کو افغانستان مفاہمتی عمل کی تفصیلات سے

آگاہ کیا جبکہ پاکستانی تعاون کے لئے امریکی صدر کے وزیراعظم عمران کے نام لکھے خط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کاجواب دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے انہوں نے دفتر خارجہ کو خصوصی ہدایت جاری کردی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نیامریکی خط کاجوابی مسودہ تیارکرناشروع کردیا جس کی نگرانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خود کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…