جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں خطرناک وباء پھیل گئی،مریضوں سے اسپتال بھر گئے،انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آئی این پی) بھارتی ریاست حیدرآباد میں ان دنوں موسمی اور وبائی امراض کے ساتھ ساتھ ڈینگو کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔کئی افراد مچھروں کے ذریعہ پھیلنے والی اس بیماری میں مبتلاہوکر اور سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہورہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فیور اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ڈینگو کے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ فیور اسپتال میں عام دنوں میں یومیہ 600 تا 700 مریض علاج کیلئے رجوع ہوتے ہیں لیکن ان دنوں موسمی امراض کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ یومیہ 1200 تا 1500 مریض اسپتال سے رجوع ہورہے ہیں۔ اسی طرح گاندھی اور عثمانیہ اسپتالوں میں بھی آؤٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیلئے رجوع ہونے والوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق موسمی بخار عام طور پر تین تا چار دن میں کم ہوجاتا ہے لیکن اگر کسی کو تین تا چار دن سے زائد بخار کی شکایت ہوتو مریض کو چاہئے کہ وہ فوری طبی معائنے کروائے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ کھانے اور پینے کی اشیا میں صاف صفائی کا خیال رکھیں۔  بھارتی ریاست حیدرآباد میں ان دنوں موسمی اور وبائی امراض کے ساتھ ساتھ ڈینگو کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔کئی افراد مچھروں کے ذریعہ پھیلنے والی اس بیماری میں مبتلاہوکر اور سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہورہے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فیور اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ڈینگو کے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…