اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق سفارت کار نجم الدین شیخ نے کہا کہ سی پیک سے اگر پورا فائدہ اٹھانا ہے تو اس کے ذریعے خطے کے تمام ممالک کو آپس میں ملانا چاہیئے،جب تک بھارتی انتخابات مکمل نہیں ہو جاتے وہاں کی حکومت امن کی جانب کوئی قدم نہیں اٹھائے گی،کرتار پور کے بعد اب پاکستان کو اجمیر شریف کو کھولنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ زائرین وہاں آسانی سے جا سکیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ جب بھی کہیں سے دہشت گردی کی آواز بلند ہوتی ہے تو دنیا اس کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے کیونکہ تمام ممالک دہشت گردی سے گھبراتے ہیں، بھارت بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر پاکستان کو دبا میں لانا چاہتا ہے،جب تک بھارتی انتخابات مکمل نہیں ہو جاتے وہاں کی حکومت امن کی جانب کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، اسی طرح وہ کشمیر کی صورتحال سے بھی پریشان ہے۔نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اگلے قدم پر اجمیر شریف کو کھولنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ زائرین وہاں آسانی سے جا سکیں،بھارت بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر پاکستان کو دبا میں لانا چاہتا ہے،جب تک بھارتی انتخابات مکمل نہیں ہو جاتے وہاں کی حکومت امن کی جانب کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، اسی طرح وہ کشمیر کی صورتحال سے بھی پریشان ہے۔نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اگلے قدم پر اجمیر شریف کو کھولنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ زائرین وہاں آسانی سے جا سکیں،اسی طرح بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے بھی راستے کھولنے چاہئیں، اس سے عوامی روابط بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں فوج کا اثر و رسوخ بہت بڑھ گیا ہے، بھارتی فوج کے سربراہ کے بیانات آئے روز اخبارات میں آ رہے ہیں جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوا کرتا تھا۔