منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان کی نویں کار ریلی، 1924 اور1947کی گاڑیاں مرکز نگاہ، ان دونوں گاڑیوں کا قائد اعظم سے کیا تعلق ہے؟ جان کر آپ کوبھی انہیں دیکھنے کی خواہش ہوگی

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان کی نویں کار ریلی کا گورنر سندھ کی قیادت میں سندھ گورنر ہاؤس سے انعقاد کیا گیا،خوبصورت و تاریخی گاڑیوں کی ریلی نے گورنر سندھ کی سربراہی میں جب سفر کا آغاز کیا تو دو گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز رہیں جس میں سے پہلی گاڑی 1947 کی مشہور زمانہ رولس رائز تھی جو کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے قائد اعظم کو بطور تحفہ دی گئی تھی اور قائد کی زندگی کے آخری ایام تک وہ ان کے زیر استعمال رہی۔

مرکز نگاہ بننے والی دوسری گاڑی 1924 کی رولس رائز تھی جو جس میں بیٹھ کر قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کا حلف اٹھانے آئے تھے۔گاڑیوں کے کارواں میں 1965 کی فورٹ مستنگ، 1954 کی آسٹنگ اور 1968 کی فورڈ سمیت دیگر کئی نادر و نایاب گاڑیاں شامل تھیں ،اس موقع پر خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کار ریلی کا انعقاد دراصل نوجوان نسل کو ان تاریخی اشیا سے متعارف کروانا تھا جو بانی پاکستان کے زیر استعمال رہیں اور جن کو آج قومی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عظیم اقوام اپنے اسلاف کی وراثت و نوادرات کو اپنی جان سے بڑھ کر چاہتی ہیں اور آج کی یہ کار ریلی نوجوان نسل میں اپنے قائد اور ان کے نوادرات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا باعث بنے گی،جبکہ اس موقع پر ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب کے بانی و چیئرمین محسن اکرام نے کہا کہ کلب کے پلیٹ فارم سے گزشتہ پندرہ سال سے ملک بھر میں کار ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی گاڑیوں کی ریلی کے انعقاد میں شوق سے کہیں زیادہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور تاریخی ورثے کی اہمیت اجاگر کرنے کا جذبہ کارفرما ہے جس کے تحت پاکستان کا روشن پہلو دیگر اقوام تک پہنچایا جاتا ہے۔اکرام محسن کے مطابق منعقد کردہ کار ریلی اپنی طرز کی منفرد کار ریلی ہے جس میں کم و بیش چالیس مختلف اقسام کی نادر و نایاب گاڑیوں نے حصہ لیا،اکرام محسن کی جانب سے گورنر سندھ کا کار ریلی کی کامیابی اور سرپرستی کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا گیا اور موقع پر موجود امریکن کونسل جنرل کو بھی حوصلہ افزائی کے لئے خیر مقدمی الفاظ سے نوازا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…