اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے امیر ترین افراد کے بعد اب پیش ہیں پاکستان کے دس امیر ترین افراد، نواز شریف اور آصف زرداری کا اس فہرست میں کتنا نمبر ہے، جان کر پاکستانی عوام دنگ رہ جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کے حوالے سے مختلف ویب سائٹس اور جرائد ا ان کے اثاثوں کی مالیت کے اعتبار سے ان کی فہرست شائع کرتے رہتے ہیں تاہم
اب پاکستان کے دس امیر ترین افراد کی بھی فہرست شائع کردی گئی ۔ ایک ویب سائٹ نے پاکستان کے دس امیر ترین افراد کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس فہرست میں اثاثوں کی مالیت کے اعتبار سے ہاشو گروپ کے صدر الدین ہاشوانی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض ہیں ، تیسرے پر ناصر شون ، چوتھے پر رفیق حبیب، پانچویں پر میاں منشا ، چھٹے پر آصف علی زرداری، ساتویں پر سردار پرویز ، آٹھویں پر میاں محمد نواز شریف، نویں پر عبدالرزاق یعقوب اور دسویں نمبر پر طارق سہگل شامل ہیں۔ صدر الدین ہاشوانی کے اثاثوں کی کل مالیت 1.1ارب ڈالر ہے جو پاکستانی ایک کھرب 47ارب ، 40کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ ملک ریاض کے اثاثوں کی مالیت دو ارب ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 2کھرب 68ارب روپے بنتے ہیں، ناصر شون کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک کھرب اور 34ارب روپے، رفیق حبیب کے اثاثوں کی مالیت 90کروڑ ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک کھرب 20ارب 60کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں، میاں منشا جو کہ دنیا کے 937ویں امیر ترین شخص بھی ہیں کہ اثاثوں کی کل مالیت 1ارب ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں ایک کھرب 34ارب روپے بنتی ہے۔ آصف زرداری
جو کہ پاکستا ن کے بااثر ترین شخصیات میں بھی شمار ہوتے ہیں کے اثاثوں کی مالیت ان کے اثاثے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً دو کھرب ، 41 ارب اور 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 کھرب، 87 ارب اور 60 کروڑ روپے بنتی ہے ۔عبد الرزاق یعقوب جو کہ معروف نجی ٹیلی ویژن اے آر وائی کے مالک ہیں کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں یباً 1 کھرب 34 ارب روپے بنتی ہے، طارق سہگل کے اثاثوں کی مالیت 85 کروڑ ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 کھرب 13 ارب 90 کروڑ روپے بنتی ہے۔