بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

امریکا: 19 سیاہ فام خواتین ریاست ٹیکساس میں جج مقرر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک ساتھ 19 سیاہ فام خاتون ججز کی تقرری کو تاریخ ساز دن تصور کیا جارہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے تمام 59 جوڈیشل امیدوار ہیرس کاؤنٹی میں کامیاب ہوئے۔

جن میں 19 سیاہ فام خواتین بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ سیاہ فام خواتین نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اگست میں بلیک گرل میجک کے نام سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور کمرہ عدالت میں ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی تھی۔ہوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی میں سیاہ فام خواتین کی اتنی بڑی تعداد کو جج کا عہدہ ملنے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور 19 سیاہ فام ججز کی تصویر ہوسٹن 19 کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہیرس کاؤنٹی امریکا کے دیگر 24 ریاستوں کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے جہاں 45 لاکھ شہری آباد ہیں جس میں سے70 فیصد سیاہ فام ہیں۔نومنتخب سیاہ فام خاتون جج نے کہا کہ انصاف کے لیے یکساں مواقع نسل اور ذات سے بالاتر ہونا چاہیے، میرا خیال ہے کہ افریقین امریکی جج، خاتون جج اور عورت جج اب بینچ کا حصہ ہوں گی۔کرمنل کورٹ کے لیے نومنتخب سیاہ فام خاتون جج اریک ہیوگس نے فیس بک پر کہا کہ ہم یقیناً ہیرس کاؤنٹی کے کرمنل انصاف میں غیر معمولی اصلاحات لے کر آئیں گے۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مبارک ہو ہوسٹن 19، جب تم عدالت جاؤ گی تو آواز آئے گی کہ دیکھو امی فیصلہ سنانے سے پہلے کچھ اچھا پڑھ رہی ہیں، مجھے بہت پسند آیا۔ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے سیاہ فام خواتین کی جیت پر تحریر کیا کہ 19 سیاہ فام خواتین نے تاریخ رقم کردی، ٹیکساس کاؤنٹی سے انتخابات جیت کر تمام جج بن گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…