بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

باراک اوباما کی دونوں بیٹیوں کی پیدائش کیسے ہوئی؟ مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اور امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام سابق خاتون اول 54 سالہ مشعل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو مصنوعی طبی طریقے سے جنم دیا۔مشعل اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد

ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا۔ سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں اپنے شوہر براک اوباما نے مشورہ دیا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کے لیے ’ان وٹرو فرٹیلائیزیشن‘ ( آئی وی ایف) کی تکنیک کا سہارا لینا چاہیے۔ مشعل اوباما نے اپنی آنے والی کتاب میں نہ صرف اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم انکشافات کیے، بلکہ انہوں نے دیگر کئی معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ جب وہ 33 یا 34 سال کی تھی تو ان کا حمل ضائع ہوا، جس کے بعد انہوں نے آئی وی ایف کی مدد سے بچیوں کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔سابق خاتون اول نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے مشورے پر دونوں بیٹیوں کو آئی وی ایف کے ذریعے جنم دیا۔خیال رہے کہ آئی وی ایف کے لیے بچوں کا تولیدی عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس کے لیے ماں کی بچہ دانی سے انڈے نکال کر لیبارٹری میں والد کے اسپرم سے ملائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…