دمشق(این این آئی)مشرقی شام میں شدت پسند گروپ (داعش) کے جنگجوؤں کے ایک قاتلانہ حملے میں کرد ڈیموکریٹک فورسز کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری کی طر ف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے حمایت یافتہ گروپ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے بحرہ اور ھجین کے درمیان
ایک مرکز پر داعشی دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار کے ذریعے خود کش حملہ کیا۔اطلاعات کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے خراب موسم سے فائدہ اٹھا کر کرد فورسز پر خود کش حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ کرد فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف حملے روکنے کے اعلان کے بعد عراق نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔