ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ میں خاتون نے اپنے ہی ٹوٹکوں سے سرطان کے مرض کو شکست دیدی،مریضہ کون سی 4چیزیں کھاکر ٹھیک ہوئی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

لندن(این این آئی) برطانیہ میں خاتون خانہ نے اپنے ہی ٹوٹکوں سے سرطان کے مرض کو شکست دیدی، میڈیا رپورٹس کے مطابق35سال کی عمر میں جین میکلین کو جب سرطان کا علم ہوا تو وہ پہلے اسپتالوں میں گئیں ، مختلف ڈاکٹروں کو دکھایا مگر 5سال کے علاج کے باوجود انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا اور مرض پھیلتے پھیلتے ان کے پھیپھڑوں کو بری طرح خراب کر چکا تھا ۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ اب مزید زندہ نہیں رہ سکتیں ان کے اعداد اور طبی حقائق کے مطابق اس قسم کے 20مریضوں میں سے کوئی ایک خوش قسمت صحتیاب ہو پاتا ہے مگر باہمت خاتون نے ان تمام باتوں کو نظر انداز کر کے پر عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنے طور پر اپنا علاج کرنا شروع کیا اور اس میں کامیاب بھی ہوئیں ۔ اب وہ 50سال سے زیادہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عام دوائیں مرض پر قابو پانے میں ناکام رہی تو انہوں نے گھریلو نسخے اور ٹوٹکے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس قسم کی 100مریض عورتوں میں سے بمشکل 5ایسی ہوتی ہیں جو مرض کی تشخیص کے بعد زیادہ سے زیادہ 5سال تک زندہ رہ سکتی ہیں ۔ انہوں نے مرض سے جان چھڑانے کیلئے اپنا نسخہ مرتب کیا اور کچھ ایسی اس قسم کی ملی جلی دوائیں کھانا شروع کر دیں جو ڈاکٹر صحتیاب بنانے کیلئے تو تجویز کرتے ہیں مگر جس سے سرطان کا علاج نہیں ہو سکتا مگر ان کی ہمت اور مستقل مزاجی سے ناممکن بات بھی ممکن ہو گئی۔ انہوں نے اپنا جو نسخہ جو تیار کیا وہ میٹا فارمن ، اسپرین اور کولیسٹرول ختم کرنے والی اسٹیٹن شامل تھیں ۔ انہوں نے شریانوں میں پھٹکیاں بننے کے مریضوں کو دی جانیوالی دوا ڈی پی ریڈ ا مول بھی استعمال کی اور اب وہ پوری طرح صحتیاب ہیں ۔ صرف 5سال کی زندگی کی خبر دینے والے ڈاکٹر بھی ان کی صحتیابی پر خوش ہیں مگر انہیں حیرت بھی ہو رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…