منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کینز کے فلمی میلے میں اس بار خاتون ہدایتکار چھا گئیں

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینز(نیوز ڈیسک) فرانس میں یوں تو کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ہمیشہ سے روایتی طور پر خوبصورت حسیناﺅں کا میلہ سجتا ہے۔جہاں بڑے بڑے روشن اسکرینوں پر خوبصورت چہرے رنگ و نور بکھیرتے اور ریڈ کارپٹ پر دراز قد حسینائیں خراماں خراماں چہل قدمی کرتی نظر آتی ہیں مگر اس مرتبہ 68ویں کینز فلم فیسٹیول میں خواتین نے ایک ایسے شعبے میں بھی میدان مارا ہے جو مردوں کے لیے مخصوص ہے یعنی فلم ڈائریکٹر کا شعبہ۔ اس سال نتالی پورٹ مین اپنی فلم ”اے ٹیل آف لو اینڈ ڈارک نیس “ کے ساتھ بہترین فیچر فلم کے لیے مقابلہ کریں گی۔ اس کے علاوہ دیگر خاتون ہدایتکاروں میں فرانس کی ایمونیل برکوٹ (لاٹیٹ ہوٹ)، ویلری ڈونزیلی (مارگریٹ اینڈ جولین) اور مائی وین (مون روئی) شامل ہیں۔
حسب سابق اس مرتبہ بھی کینز کے فلمی میلے میں دنیا بھر کے تقریباً چار ہزار صحافیوں اور فلم انڈسٹری کے تیس ہزار پروفیشنلز کی شرکت متوقع ہے۔ دوسری طرف میلے میں بھارتی اداکار ائیں ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور اور ملیکا شراوت بطور برانڈ ایمبیسیڈر اور اپنی فلموں کی نمائش کے لیے شرکت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ کی دو فلمیں ” کجریا “ اور گوٹ ٹاکس“ میلے میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ہالی وڈ فلمیں ” دی ریشنل مین “ دی سی آف ٹریز اور دیگر بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…