پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا ماں ایسی بھی ہو سکتی ہے؟رونے کی آواز سننے پر اپنے ایک ماہ کے بچے کو ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا،باپ کی حالت کیا ہوگئی؟ پڑھ کر آپ بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائینگے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایک امریکی خاتون نے اپنے شیر خوار بچے کو صرف اس لئے قتل کر دیا کیونکہ وہ اس کے رونے کی آواز سننا نہیں چاہتی تھی۔ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق19 سالہ جینا نامی امریکی خاتون نے اپنے ایک ماہ کے بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاتون نے بچے کو مارنے کے طریقے بھی انٹرنیٹ سے سرچ کر رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے موبائل سے سرچ لاگ کے سو سے زائد شواہد ملے ہیں جس میں بچے کو مارنے کے مختلف طریقے ڈھونڈے گئے تھے جن میں’ فوری طور پر مرنے کے طریقے‘،’بچے کو ڈوبنے میں کتنا وقت لگتا ہے‘ ’پانچ قسم کے والدین جو قتل کرتے ہیں‘ ’والدین بچوں کو کیوں مارتے ہیں‘لاپتہ بچوں کے مقدمات‘ جیسے عنوانات شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک مہینے کے بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر پر سکون ہے کیونکہ وہ اپنے بچے کی رونے آواز سننا نہیں چاہتی تھی۔پولیس کے مطابق بچے کو مارنے کے بعد خاتون نے بچے کی لاش ایک بیگ میں چھپا دی اور پولیس کو اس کے اغوا کی خبر دیدی۔بعد ازاں پولیس نے تحقیق کر کے بیگ ڈھونڈ نکالا جس کے بعد خاتون کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے سب کچھ سچ بیان کر دیا ، بچے کے باپ نے عدالت میں کہا کہ میرا بچہ بہت پر سکون اور پیارا تھا،میں نے بھی اس کے ساتھ وقت گزارا، وہ بہت زیادہ تو نہیں روتا تھا۔انہوں نے جذباتی ہوکر کہا کہ اب میں اپنے بچے کو کبھی گود میں نہیں لے پاؤں گا ٗنہ بات کر سکوں گا ، نہ کھیل سکوں گا، نہ اسے اسکول لے جا سکوں گا۔اس عورت نے میری زندگی چھین لی، اس کو میری زندگی اور میرے خاندان سے دور چلے جانا چاہیے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی بیوی کو زندہ چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ ہر دن یہ سوچ کر تڑپے کہ اس نے معصوم بچے کے ساتھ کیا کیا۔اس عورت نے مجھے جو درد دیا ہے ،وہ نا قابل بیان ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…