ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر ازدواجی روابط : افغان عورت اور مرد کو سزائے موت

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے ایک خاتون اور ایک مرد کو غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں سزائے موت دے دی ہے۔ ایک صوبائی اہلکار کے مطابق یہ واقعہ مغربی افغان صوبے غور میں24 اکتوبر کو پیش آیاتھا ۔ فوری سماعت اور سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد اس پر بلاتاخیر عمل بھی کر دیا گیا۔افغان دارالحکومت کابل سے ملنے والی نیوز ایجنسی

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق غور میں صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے بتایا کہ اس مقامی خاتون پر الزام تھا کہ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر ایک دوسرے افغان مرد کے ساتھ چلی گئی تھی اور ان دونوں کو طالبان نے اپنے طور پر سزائے موت کا حکم ’اسلامی حوالے سے غیر قانونی روابط‘ کے الزام میں سنایا، جس پر فوری عمل درآمد بھی کر دیا گیا۔عبدالحئی خطیبی نے بتایا کہ یہ افغان خاتون اور اس کا ساتھی مرد ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ’فرار ہونے کی کوشش‘ میں تھے کہ صوبے غور کے ایک ایسے ضلع میں، جو طالبان جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہے، شدت پسندوں کی قائم کردہ ایک چیک پوسٹ پر پکڑے گئے۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس خاتون کے اپنے دوست کے ساتھ فرار اور پھر پکڑے جانے کے بعد دونوں کو سزائے موت دیے جانے کا واقعہ بدھ چوبیس اکتوبر کو پیش آیا۔خطیبی نے کہاطالبان نے دونوں کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف مقامی طور پر ایک نام نہاد مقدمے کی فوری سماعت کی گئی اور سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد اس پر بلاتاخیر عمل بھی کر دیا گیا۔‘‘ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کا نام کیا تھے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس خاتون اور مرد کو گولی مار دی گئی یا انہیں سنگسار کر دیا گیا۔افغانستان کے کئی صوبوں میں ماضی میں بھی ایسے مختلف واقعات پیش آ چکے ہیں کہ طالبان عسکریت پسندوں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں متعدد مقامی مردوں اور عورتوں کو سنگسار کر دیا یا انہیں گولی مار دی گئی تھی۔افغانستان کے تقریبا نصف حصے پر اثر و رسوخ کے حامل طالبان عسکریت پسند اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اسلام کی سخت تشریحات کے عملی نفاذ کی کوشش کرتے ہیں اور بغیر شادی کے تعلقات کے قیام کو ایسا جرم قرار دیتے ہیں، جس کی سزا موت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…