جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عوامی مقامات پر سونا غیر قانونی قرار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڈاپسٹ(این این آئی)ہنگری میں عوامی مقامات پر سونا اب غیر قانونی ہو گیا ہے۔ یہ قانون، وزیر اعظم وکٹر اوبان کی طرف سے لایا گیا ہے، اقوام متحدہ نے اسے ’بدقسمتی‘ اور انسانی حقوق کے مخالف قرار دیا ہے۔ہنگری کی پارلیمنٹ نے یہ قانون جون میں پہلی بار منظور کیا تھا۔ اس کے تحت، سڑکوں پر سونا اب غیر قانونی ہو گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو لوگوں کو ہٹانے

کی اجازت دینامعاشرے کے مفادمیں ہے۔اس سے پہلے، سال 2013 میں، سڑکوں پر سونے پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا اور یہ نیا قانون اسی قانون کی ایک سخت شکل ہے۔سماجی معاملات کے سیکرٹری اتیلا فولوپ نے کہا کہ اس قانون کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بے گھر لوگ رات کو سڑکوں پر نہ سوئیں اور ملک کے شہری کو عوامی جگہوں کا غیر کسی رکاوٹ استعمال کر سکیں۔اقوام متحدہ کی ہاؤسنگ ماہر لیلانی فرح نے اس سال جون میں کہا تھا کہ قانون بے رحم تھا، ’یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کا خلاف ورزی ہے۔ہنگری میں، حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے 11 مقامات بنائے گئے ہیں۔لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ 20 ہزار سے افراد ملک میں بے گھر ہیں۔گذشتہ ماہ یورپی پارلیمان نے ہنگری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یورپی پارلیمان کے ارکان نے اس بحث کے دوران کہا کہ ہنگری اپنے بے گھر افراد کے ساتھ نمٹنے کے طریقے ’یورپی انسانی اقدار کے کھلے اور سنگین خلاف ورزی ہے۔دوسری طرف، ہنگری کی حکومت کا کہنا ہے کہ بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے فنڈنگ بڑھا رہی ہے۔حکومت نے ایک بیان جاری کیا کہ بے گھر لوگوں کو معزز طریقے سے مدد دی جا رہی ہے۔اس بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ بے گھر لوگوں کو رات اور دن کی رہائشی سہولیات دی جا رہی ہیں جہاں وہ سونے، کھانے کے علاوہ نہا دھو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…