جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

کرکٹ سیریز تنازع! پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈکو آئینہ دکھا دیا، آئی سی سی میں جمع تحریری جواب میں کچاچٹھا کھول کررکھ دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریری جواب 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل کو لکھا گیا ہے۔ڈسپیوٹ پینل نے پاکستان اور بھارتی بورڈز کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔پی سی بی نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ بھارتی بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے مالی نقصان ہوا اور معاہدے میں حکومتی اجازت

سے متعلق کوئی شرط نہیں تھی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل میں پاک بھارت سیریز کیس کی زبانی بحث 3اکتوبر کو ختم ہوئی تھی اور آئی سی سی نے زبانی بحث مکمل ہونے پر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کو کہا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 2014ء میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو 2015ء سے 2023ء کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلنا تھیں تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا۔پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 70 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…