جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ، حارث سہیل اور اسد شفیق کی ذمہ دارنہ بیٹنگ ،پاکستان پہلی اننگز میں 482رنز بنا کر آؤٹ 

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی) پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حارث سہیل اور اسد شفیق کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 482رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 110،اسد شفیق80رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل 3،نیتھن لوین 2،مچل سٹارک،جون ہالینڈ اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے ون کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے30رنز بنا لئے ہیں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 17اور فنچ13رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے452رنز درکار ہیں اور اسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پیر دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے پہلے دن کے سکور 255رنز 3کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد عباس گزشتہ روز کے اسکور میں کسی اضافے کے بغیر ہی صرف ایک رن پر پیٹر سڈل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد حارث سہیل اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 150رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 400رنز تک پہنچا دیا، لیکن 410کے مجموعے پر اسد شفیق 80رنز بنانے کے بعد مارنس لبوشین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اسد شفیق کے بعد حارث سہیل کا ساتھ دینے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم آئے لیکن 4 کے انفرادی اسکور پر رن آٹ ہوئے تاہم اس دوران دوسرے اینڈ پر موجود حارث سہیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔حارث سہیل 110رنز بنانے کے بعد 456رنز کے مجموعے پر نیتھن لایون کا شکار بنے، تاہم اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمن وکٹ پر رک کر نہیں کھیل سکا۔کپتان سرفراز احمد 15رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے بلال آصف کی اننگز بھی 12رنز پر تمام ہوئی۔

مچل اسٹارک نے یاسر شاہ کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرا کر اننگز کی واحد وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اننگز کا بھی 482رنز پر اختتام کردیا۔ بابر اعظم 4،وہاب ریاض7اور یاسرشاہ3رنز بنا سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل 3وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ نیتھن لایون دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل 3،نیتھن لوین 2،مچل سٹارک،جون ہالینڈ اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے ون کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے30رنز بنا لئے ہیں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 17اور فنچ13رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے452رنز درکار ہیں اور اسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔اس سے قبل کھیل کے پہلے روز 2سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ کی شاندار سنچری اور امام الحق کے ساتھ 205رنز کی اوپننگ شراکت نے پاکستانی اننگز کو ایک مستند بنیاد فراہم کی تھی۔اوپنر امام الحق 76رنز، محمد حفیظ 126رنزاظہر علی15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…