جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایب نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ’ویب بیٹا انفو‘ کے مطابق انتظامیہ نے ’پکچر ان پکچر موڈ‘ فیچر متعارف کرایا جس کی مدد سے صارفین اب دوستوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر بغیر ڈاؤن لوڈ کیے دیکھ سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر (پی آئی پی) بیٹا ورژن والے صارفین استعمال کرسکیں گے، اس فیچر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام کے لنک سے بھیجی جانے والی ویڈیوز یا تصویر بھی ڈاؤن لوڈ کیے بغیر واضح نظر آئیں گی۔ کمپنی کی جانب سے پکچر ان پکچر موڈ فیچر فی الوقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تاہم اسے کامیابی کے بعد عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔ قبل ازیں واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے نے صارفین کو خوشخبری دی تھی کہ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے لیے جلد ’ڈارک موڈ‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد صارفین موبائل اسکرین کی ہلکی روشنی میں بھی چیٹ کرسکیں گے اور یہ موبائل کی بیٹری کو بھی بڑھائے گا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔ فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے دو ماہ قبل سال 2017 کی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…