اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوبی کوریا، پاکستانیوں کو جعلی ویزے فراہم کرنے کے جرم میں سفیر کو 18ماہ قید کی سزاسنادی گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(آئی این پی)بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں تعینات جنوبی کورین سفارت خانے کے ایک اہلکار کو پاکستانیوں کو کوریا کے جعلی ویزے جاری کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔کورین ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سفارتی اہلکار پر الزام تھا کہ اس نے گذشتہ تین سال کے دوران 20 مواقع پر ان پاکستانیوں کو جعلی ویزے جاری کیے، جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہیں تھیں۔اس مقصد کے لیے اس نے سفارت خانے کے انٹرانیٹ آئی ڈی اور پاس ورڈ کا غلط

استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق سیؤل میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر سفارت خانے کے اہلکار کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اپنے فیصلے میں جج لی سانگ جو نے قرار دیا کہ سفارتی اہلکار نے دھوکہ دہی سے کام لیا اور امیگریشن کے معاملات میں ہیرپھیر کی، جس پر وہ سخت سزا کا مستحق ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو مدنظر رکھ رہے ہیں کہ چونکہ مذکورہ اہلکار نے اس سارے عمل میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے اور اس نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…