اسلام آبا د(نیوز ڈیسک )وزارت اطلاعات و نشریات نے ریڈیو ملازمین کو ماموں بنا دیا ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا پرپوزل وزارت اطلاعات نشریات نے مانگا تھاریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وزارت و اطلاعات و نشریات نے کرنا ہے نہ کہ پی بی سی نے پی بی سی نے صرف عمارت خالی کرنے کا اپنا نوٹیفیکیشن واپس لیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سے گفتگو میں کہاکہ ہم نے کوئی فیصلہ واپس نہیں لیابلکہ ہم اس پر قائم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے
پانچ ارب ریڈیو ہر سال خرچ کر رہاہے اور اس کی آمدن صرف 45کروڑ روپے ہے ۔اس سال ریڈیو کا خسارہ تھا ،ہرسال حکومت پانچ ارب روپے ریڈیو کو دیتی ہے ، یہ نقصان میں جارہاہے ، اس سال بڑی رقم دینے کے باوجود ایک ارب 25کروڑ روپے کا کا خسارہ ہے او ر اگر ہر سال حکومت ریڈیو کو پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم دیتی رہے تواگلے سال یہ خسارہ 11ارب روپے ہوجائیگا اور ریڈیو کا ادارہ خود بخود بند ہوجائیگا ۔میں نے مظاہرین سے ریڈیو کو چلانے کے لئے اخراجات پیداکرنے کی تجاویز مانگی تھیں ۔