بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیرمعمولی اضافہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل۔۔۔۔افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گذشتہ سال سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیرمعمولی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔ارمی ، پولیس اور ائر فورس پر مشتمل افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے سال 2013 کے وسط میں طالبان اور دیگر گروپوں کے خلاف آپریشنوں کے قیادت سنبھالی تھی ،تب سے اب تک طالبان یا دیگر گروپ کسی صوبے یا صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2013 سے مارچ 2014 کے دوران 1400 فوجی مارے گئے جبکہ اس سال مارچ سے ستمبر تک 950 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ افغان حکومت نے زخمیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔ پولیس کو فوج سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سال مارچ سے جولائی تک 2200 پولیس اہل کار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال مارچ سے ستمبر تک 7 ماہ میں 1680 پولیس اہل کار مارے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…