ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکہ اور مدینہ کے درمیان 300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے کہاکہ ان میں چھ کروڑ افراد

سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ 12 تک بڑھا دی جائی گی۔سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا کہ دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ریاست کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔مکہ کا ریلوی سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی ، چینی اور سپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ چھ سال میں مکمل ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…