منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف ممتاز قادری کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ممتاز قادری کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی۔ جمعرات کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ممتاز قادری کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ممتاز قادری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ممتاز قادری کی سلمان تاثیر سے ذاتی دشمنی نہ تھی اس نے توہین رسالت کے باعث سلمان تاثیر کو قتل کیا۔سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ممتاز قادری سلمان تا ثیر کی حفاظت پر مامور تھا ‘ ہمیں فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے، اگر کوئی ریاست کے قانون کی مخالفت کرتا ہے تو کیا ہم اسے توہین رسالت کہہ سکتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر کوئی جج آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو وہ خیانت ہو گا، سلمان تاثیر نے کیا سوچ کر وہ بیان دیا تھا یہ کون جانتا ہے۔

مزید پڑھئے:انسانی زندگی کا سب سے بڑا راز اہرام مصر!

عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ممتاز قادری اور وفاق کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی کیس کی آئندہ سماعت اکتوبر میں ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…