جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں حرمین ٹرین چلنے کیلئے تیار!ٹریک کی لمبائی 450کلو میٹر ،یہ ٹرین کتنی سپیڈ سے چلے گی؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العامودی نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین سروس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز چار اکتوبر2018 کو کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹرین مملکت کے پانچ اہم اسٹیشنوں مکہ معظمہ، جدہ، شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے، شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ سے گزرے گی۔ سعودی عرب کے جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررمیح الرمیح نے ایک بیان میں بتایا کہ تکنیکی

مشکلات کے باوجود وہ حرمین ریل گاڑی کے غیرمعمولی منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ ٹرین پہاڑی علاقوں، ریتلے میدانوں، ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں سے گذرے گی۔مجموعی طور پر حرمین ٹرین کے ٹریک کی لمبائی 450 کلو میٹر ہے۔ دو طرفہ ٹریک پر ایک ہی وقت میں 35 بوگیاں چلائی جائیں گی۔ حرمین ٹرین 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور یومیہ اوسطا ایک لاکھ 60 ہزار جب کہ سالانہ 6 کروڑ افراد سفر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…