نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے ، وزیراعظم کو معاملات سمجھ نہیں آ رہے تو اپنی پرانی تقاریر سے رہنمائی کیوں نہیں لیتے؟عمران خان پر شدید تنقید

18  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کا جینا اجیرن کرنے کے مترادف ہے، عمران خان تو وہ ہیں جو کہتے تھے کہ ان کے آتے معیشت خود بخود ٹھیک ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا۔ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی اور کھربوں روپے

کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں، وزیراعظم کو معاملات سمجھ نہیں آ رہے تو اپنی پرانی تقاریر سے رہنمائی کیوں نہیں لیتے،ابھی تو ایک ماہ ہوا ہے تو عوام حکومتی اقدامات سے عاجز آنا شروع ہو گئے ہیں،عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی باتوں سے مسلسل اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کی خلاف وزریاں کر رہے ہیں، پی پی پی حکومت کے عوام دشمن اور وفاق گریز اقدامات کی ہر فورم ہر مزاحمت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…