کراچی(آ ئی این پی)وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑی خامی سامنے آ گئی، عمران خان کی شہرِ قائد میں آمد سے متعلق مصروفیات کا شیڈول لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑے نقص کا پتا چلا ہے، عمران خان کب کراچی کے لیے روانہ ہوں گے، کب لینڈ کریں گے، سب شیڈول پہلے ہی لیک ہو گیا،شیڈول کے مطابق کراچی کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کب کس سے اور کہاں ملاقات کریں گے، یہ معلومات بھی لیک کر دی گئیں۔
وزیرِ اعظم کے اجلاسوں سے متعلق معلومات بھی باہر آ گئیں، شیڈول لیک کرنے میں کون ملوث ہے اور اس کا مقصد کیا ہے، یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں،واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر ہیں، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، وزیرِ اعظم پاکستان نے لیاقت علی خان اور فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دی۔وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے، انھوں نے وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان سے متعلق الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کی۔شیڈول کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے بھی وزیرِ اعظم سے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ملاقات کی، وفد نے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے لاپتا کارکنوں کی فہرست بھی دی۔ وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑی خامی سامنے آ گئی، عمران خان کی شہرِ قائد میں آمد سے متعلق مصروفیات کا شیڈول لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کی سیکورٹی میں بڑے نقص کا پتا چلا ہے، عمران خان کب کراچی کے لیے روانہ ہوں گے، کب لینڈ کریں گے، سب شیڈول پہلے ہی لیک ہو گیا