لاہور(آئی این پی) بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غم سے نڈھال سابق وزیراعظم نوازشریف بیمار ہو گئے۔بتایا گیاہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پیرول پر رہائی پانے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرجاتی امرا پہنچ گئے لیکن اہلیہ کے انتقال پر صدمے سے دوچار سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہو گئے نواز شریف بخار میں مبتلا ہو گئے اور گلا خراب ہونے کی بھی شکایت ہے،اس پر ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا اور انہیں آرام کا
مشورہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کلثوم نواز کے وفات پا جانے کی وجہ سے شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے خود کو کمرے میں بند کر لیا ہے اور انہوں نے اپنے اردگرد بیگم کلثوم نواز کی تصویریں اکٹھی کی ہوئی ہیں۔ اس تمام صورتحال پر ان کے اہل خانہ کی طرف سے کمرہ کھلوانے اور انہیں باہر لانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد کی یہ حالت دیکھ کر بہت دلبرداشتہ ہیں اور وہ بھی دھاڑیں مار مار کر رو رہی ہیں۔