بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے میاں عاطف کو ہٹاکر انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں،یہ شرمناک واقعہ ہے،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما برس پڑے، کھری کھری سنادیں

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ حکومت وقت نے میاں عاطف کو ہٹاکر انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں،یہ شرمناک واقعہ ہے،حکومت میں شامل لوگوں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی لیکن انکی بھی نہیں سنی گئی،اس کے خطرناک رجحان ہیں۔پیرکواسلام آباد میں میاں عاطف کی برطرفی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللہ بابرنے کہاکہ جب تک ایسے واقعات کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے

آنے اولی نسلوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہو گا،آنے والی نسلوں کی خاطر لوگوں کو آواز بلند کرنا ہوگا،آواز بلندکرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،ایک دن یہ آواز رنگ لے آئیگی،ایک دن اندھیرے روشنی میں بدل جائیں گے۔سماجی رہنما فرزانہ باری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں موجود لوگوں میں دم نہیں،یہ لوگوں کی برابر شہری حقوق کو تسلیم نہیں کرتے،سیاست اور مذہب کو الگ کر کے دیکھنا ہو گا،اگر مذہب اور ریاست کو جوڑنے کا عمل جاری رہا تو یہ ملک کیلئے نقصان ہو گا،اقلیتیں اسی طرح نشانہ بنتے رہیں گے۔فرزانہ باری نے کہاکہ عمران خان نیا پاکستان اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا دعوی کرتے ہیں تو کیا قائد اعظم کے پاکستان میں ایسا ہوتا تھا؟مذہبی اقلیتوں کو تو مکمل آزادی تھی،کیا ریاست مدینہ ایسی بنتی ہے؟انہوں نے کہاکہ عاطف میاں کو محض احمدی ہونے کی بنیاد پر ایڈوائزری کونسل سے ہٹانا آئین کی خلاف ورزی ہے،افسوس کے ساتھ سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد میں جے یو آئی،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی دستخط کیے،یہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا جرم ہے،حکومت نے شہریوں کی برابر حقوق کے تصور کی خلاف ورزی کی ہے،ایک گروہ مذہب کے نام پر دہشتگردی کر رہا ہے،عقیدے کی بنیاد پر گلے کاٹے جارہے ہیں،ریاست کے خدوخال واضح کرنے کیلئے ریاست کو مذہب سے الگ کرنا ہوگا،ہمیں مذہبی انتہاپسندوں کے ہوتے ہوئے کسی بیرونی دشمن کی ضروت نہیں۔انہوں نے حکومتی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا۔مظاہرے سے طاہرہ عبداللہ،نیئر،عاصم نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…