اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکا نہ دیا جائے،اگر سی پیک کو ختم کیا یا اس کوتعطل میں ڈالا گیا تو پھر کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو انتباہ کردیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر سی پیک کو ختم یا تعطل میں ڈالا گیا تو ملکی معیشت کیلئے اچھا نہیں ہوگا ٗتمام پارٹیوں اور دینی جماعتوں سے رابطہ کرکے کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے، ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکا نہ دیا جائے۔ پیر کو ایم ایم اے کا اجلاس متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایم ایم اے کی جنرل کونسل میں ملکی سیاسی حالات کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آغاز سے ہی ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے طول و عرض کے ساتھ دنیا بھر میں قادیانی نیٹ ورک متحرک ہوگئی ہیں ٗیہ قوتیں بین الاقوامی ایجنڈا کے بغیر متحرک نہیں ہوسکتیں انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے اے پی سی بلائے گی تاکہ مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل میں عاطف میاں کی شرکت پوری حکومتی ذہنی و فکری سوچ کا تعین کرتا ہے ٗمیاں عاطف کے بعد دو اور لوگوں نے استعفیٰ دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کو مغربی معیشت کا تابع بنایا جائے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے سٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں کہاتھا کہ ہماری معیشت کی بنیاد اسلامی تعلیمات پر ہوگی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغربی فلسفہ معیشت نے صرف تباہی اور جنگیں ہی دی ہے ٗریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکہ نہدیا جائے، یہ منہ اور ریاست مدینہ؟ انہوں نے کہا کہ عندیہ دیا جارہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پر نظر ثانی کی جائے گی ٗپاک چین 70 سالہ دوستی پہلی بار اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی ٗاگر یہ منصوبہ ختم یا تعطل کا شکار کیاگیا تو یہ ملک پر ضرب کاری ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں غلامی کے نئے دور کی جانب لے جایا جارہا ہے جس کی بھرپور سطح پر مزاحمت کی جائے گی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قوم کو جو سبز دکھائے گئے تھے اس تبدیلی حکومت نے مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کی جارہی ہے اور اسے نیکٹا کے حوالے کرنا کس ذہنیت کی عکاس ہے؟ٗہم اپنا نصاب تبدیل نہیں کرینگے، عصری علوم کے لیے ہم پہلے ہی انتظام کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برصغیر میں کوئی دوسرا نصاب نہیں تھا مگر علی گڑھ سے اس کی شروعات کی گئی ٗ ہم حکومت کے ان تمام عزائم کو مسترد کرتے ہیں ٗ انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں ختم نبوت، قادیانی فتنے اور مدارس کے حوالے امور اس میں زیر بحث آئیں گے کسی بھی حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا گیا لیکن موجودہ حکومت بھارت سے پینگیں بڑھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دینی کاذ کے تحفظ کے لئے تمام دینی جماعتوں کو اکٹھا کریں گےٗ ہم کسی صورت حکومت کی مدارس اصلاحات کو تسلیم نہیں کرینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…