ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’وطن عزیز کیلئے میرے سو بیٹے بھی ہوتے توقربان کردیتی‘‘ رینجرز کے شہید ڈی ایس آر حنیف شہید کی والدہ سابقہ ایم پی اے سکینہ شاہین کا تقریب سے ایسا خطاب کہ ہر پاکستانی ماں ان پر فخر محسوس کریگی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)رینجرڈی ایس آر حنیف شہید کی والدہ سابقہ ایم پی اے سکینہ شاہین خان نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوآرٹر میں یوم شہدا کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد ڈی جی رینجرمیجر جنرل محمد سعید اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔انہوںنے ملک بھر سے آئے ہوئے شہیدوں کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی بقااور

سلامتی کے لیے میرے اگر سو بیٹے بھی ہوتے تو قربان کردیتی ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رینجرز اور پولیس نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر کراچی میں امن قائم کیاہے ،رینجرز اور پولیس کے تمام افسران بھی اس سلسلے میں مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ انہوںنے جواں مردی کے ساتھ کراچی کو ایک بڑی دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کلیدی کردارادکیاہے ،انہوںنے کہاکہ کچھ سال قبل کراچی میں درندگی کی وہ فضاء قائم تھی کہ یہاں کے دو کروڑ سے زائد کے شہریوں کا جینا محال ہوچکاتھا ،کراچی آگ اور خون کا دریا بنا ہواتھا،جس پر کاروبارزندگی بھی ختم ہوکر رہ گیا تھاکیونکہ یہاں ہر طرف بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کا راج قائم تھا مگر جس انداز میں ہمارے سیکورٹی اداروں نے اپنی جان کی بازی لگاکر اس شہر کا امن لوٹایا ہے وہ قابل تحسین ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کا امن بحال کرنے والے ریاستی اداروںرینجرز اور پولیس کے شہدا ئوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں اور اس عز م کااظہار کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی حالت میں ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔انہوںنے مزید کہا کہ رینجرز کی قابل ستائش اور ناقابل یقین کارکردگی نے آج کراچی کا امن پھر سے لوٹادیا ہے کراچی ایک بار پھر سے روشنیوں کا شہر بننے جارہاہے جس کے لیے ہم اپنی فوج اور تمام سیکورٹی اداروں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…