جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کی معروف اداکارہ قتل، ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ کیا ہوا؟ انتہائی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی تیلگوں فلموں کی معروف اداکارہ کی معروف ہوٹل سے لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے قتل سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ ذہنی مسائل کا شکار تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کہلائی جانے والی ٹولی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ مشہور ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

تیلگوزبان میں بننے والی فلموں کی معروف بنگالی اداکارہ 34 سالہ پایل چکربورتی ریاست سکم کے دارالحکومت گینگٹاک کے ایک معروف ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔ٹائمز اف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پایل چکربورتی سیر و تفریح کے سلسلے میں سکم گئی تھیں، جہاں انہوں نے گینگٹاک کے ایک معروف نجی ہوٹل میں کمرہ بک کروایا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہوٹل کے کمرے سے ایک دن تک باہر نہیں نکلیں تو انتظامیہ نے پولیس کو شکایت کی، جس نے ہوٹل کا کمرہ کھولا تو اداکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے لاش ملتے ہی اداکارہ کی ہلاکت کی تفتیش شروع کردی، تاہم تاحال اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ اداکارہ کی ہلاکت کیسے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اداکارہ نے خودکشی کی، تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب پایل چکربورتی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔دوسری جانب اداکارہ کے سابق شوہر بنگالی اداکار سیانتانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاحال یہ یقین ہی نہیں ہو رہا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔خیال رہے کہ پایل سنگھ نے کچھ سال قبل ہی اداکار سیانتانی سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2 سال قبل ایک بیٹا بھی ہوا تھا۔پایل چکربورتی نے بیٹے کی پیدائش کے بعد چند ماہ قبل ہی شوہر سے طلاق بھی لے لی تھی۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…