اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی، ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں جواد ظریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جو اکتوبر میں ایران میں ہو گی ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کشمیر کیلئے ایرانی قیادت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔