جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہد کے قاتل انجام کو پہنچ گئے،سزائے موت سنادی گئی،قاتلوں کا کس اہم سیاسی جماعت سے تعلق تھا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ آ گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنا دی۔ زہرہ شاہد قتل کیس میں رینجرز پراسیکیوٹر کی طرف سے موقف اپنایا گیا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کا

تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان نے تفتیش میں زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیا تھا جب کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ملزم عرفان اور کلیم کو بری کر دیا ہے، یاد رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جب کہ حکومت نے زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کے لیے 25 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…