جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کے نئے آئی فونز 12 ستمبر کو سامنے آئیں گے

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ایپل کے نئے آئی فونز (متوقع طور پر تین) 12 ستمبر کو متعارف کرائے جائیں گے اور اب کمپنی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو شیڈول ایونٹ کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جس میں نئے آئی فونز کے ساتھ ساتھ ایپل واچ، ایپل ٹی وی اور آئی او ایس کی اپ ڈیٹس کو متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند ایسا کہا جارہا ہے کہ ایپل اس ایونٹ میں تین نئے آئی فونز پیش کرے گی۔ جن میں سے ایک گزشتہ سال کے 5.8 انچ کے آئی فون ایکس کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔

جبکہ ایک 6.5 انچ کا آئی فون ایکس پلس اور تیسرا ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ‘سستا’ 6.1 انچ کا نیا آئی فون۔ تینوں فونز میں نوچ سے لیس ایج ٹو ایج ڈسپلے اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی ہوگی۔ ایپل کے نئے آئی فون ایکس پلس کا ڈیزائن سامنے آگی اس سستے فونز میں دیگر 2 ڈیوائسز کے مقابلے میں بیک پر صرف ایک کیمرہ دیا جائے گا اور اس کی قیمت 7 سے 8 سو ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔ دیگر 2 فونز میں پہلے سے تیز اے سیریز چپ، بہتر ڈوئل کیمرہ اور 512 جی بی تک اسٹوری دی جاسکتی ہے۔ ان فونز کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے کسی صورت کم نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…