اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا معاملہ،کیاوفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کوئی سفارش بھیجی تھی؟اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بینک دولت پاکستان ، سوشل میڈیا میں نئے ڈیزائن والے مختلف مالیتوں کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا مستقبل قریب میں نئے ڈیزائن کے حامل بینک نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ ایس بی پی ایکٹ 1956 میں کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے انتخاب اور شکل کے معاملے میں مختلف اتھارٹیز کے فرائض کو

واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کی دفعہ 27 کے مطابق کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، شکل اور میٹریل کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش درکار ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک بورڈ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت یا کابینہ کو کوئی بھی سفارش نہیں دی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس قسم کی افواہ طرازی پر توجہ نہ دیں جس کا مقصد عوام میں غیر ضروری طور پرسنسنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…