کابل(این این آئی)افغان صوبے تخار کے صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ تاجک یا روسی جہازوں نے صوبے کے درقد نامی علاقے میں بمباری شروع کر دی ہے۔یہ فضائی کارروائی طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو تاجک فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کے بعد شروع کی گئی۔ ان کے بقول اس واقعے میں آٹھ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ۔ طالبان کی جانب سے بھی اس جھڑپ اور بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔ درقد کا علاقہ افغانستان اور
تاجکستان کی سرحد پر واقع ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق تخار پولیس کے ترجمان خلیل عصر نے بتایا کہ یہ فضائی کارروائی طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو تاجک فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کے بعد شروع کی گئی۔ ان کے بقول اس واقعے میں آٹھ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ۔ طالبان کی جانب سے بھی اس جھڑپ اور بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔ درقد کا علاقہ افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر واقع ہے۔