جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ٹوئٹر پر پابندی لگنے کا خدشہ

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں حکومت کی جانب سے ٹوئٹر پر عوام کے لیے میسر مواد کو آئینی دائرہ کار کے تحت محدود کرنے سے ناکامی پرملک میں مائیکرو بلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر کے بلاک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ کابینہ سیکرٹیریٹ میں ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے بتایا کہ سماجی رابطے کی دیگر

ویب سائٹوں یو ٹیوب اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حکومتی درخواست پر متنازع مواد ہٹانے کی درخواست پر عمل کیا۔لیکن ٹوئٹر کی جانب سے حکومتی درخواستوں پر عمل درآمد میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹرنیٹ پالیسی اور ویب اینالسس نثار احمد نے کمیٹی کا آگاہ کیا کہ ہماری جانب سے متنازع مواد ہٹانے کی سینکڑوں درخواست ارسال کیے جانے پرٹوئٹر نے محض 5 فیصد درخواستوں پر عمل کیا بقیہ تمام درخواستیں نظر انداز کردی گئیں۔نثار احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر کو حتمی نوٹس بھیجنے کی ہدایت کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ یا تو حکومتی درخواستوں پر غور کریں بصورت دیگر ملک میں ویب سائٹ کی بندش کا سامنا کریں۔ اس سلسلے میں کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی عوام میں ٹوئٹر فیس بک کے مقابلے میں زیادہ مقبول نہیں چناچہ پابندی لگانےسے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں پہنچے گا، تاہم ان کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’عدالت کی جانب سے ٹوئٹر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس سے ان کے کاروبار کم ہوجائے گا‘۔خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریاست اس کے عوام اور اداروں کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر جرمانہ عاید کرنےکے حوالے سے غور کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…