پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،اگر ’’کپتان‘‘172ووٹ حاصل نہ کرسکے تو پھر کیا ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،اگر ’’کپتان‘‘172ووٹ حاصل نہ کرسکے تو پھر کیا ہوگا؟تفصیلات جاری اسلام آباد(این این آئی)وزارت عظمیٰ کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے

انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ وزیراعظم کے انتخاب کا ہے جس کیلئے (آج) جمعرات کو دن 2 بجے تک  کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم کیلئے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ٗ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔قومی اسمبلی کے 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے عمران خان کا مقابلہ ممکنہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف سے ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے، اگر قائد ایوان کیلئے امیدواروں کی تعداد 2 یا اس سے زائد ہو یا کوئی امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کر سکے تو ایسی صورت میں عددی برتری رکھنے والے صرف 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…