اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

معروف برانڈ زکے جعلی کولا ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،انتہائی مضر صحت کیمیکل کا استعمال، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے جعلی کولا ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سے معروف برانڈز کی تیار 2500بوتلیں برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کردیا۔زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر 2ریسٹورنٹ، غیر معیاری کیچپ،ماؤنیز تیار کرنے پر یونٹ اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر مِلک شاپ کو سیل کر دیا گیا ۔جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی 69فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

، زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے402کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مین جی ٹی روڈ شمع پارک پر موجود جعلی کولڈرنکس تیار کرنے والے پروڈکشن یونٹ کو معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹیڈڈرنکس تیار کرنے،بوتلوں کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز ،مصنوئی فلیورز،ٹیکسٹائل کلرز،آلودہ پانی استعمال کرنے ،تیار شدہ بوتلوں پرمعروف برانڈز کے گمراہ کن لیبل لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کرنے، پروڈکشن یونٹ میں صفائی کی بدترین حالت اور جگہ جگہ گندگی ،بدبودارکھڑا پانی موجود ہونے پر سیل کر دیا ۔ جبکہ2500تیار بوتلیں ،بھاری مقدار میں کیمیکلز ،مصنوئی فلیورزاورٹیکسٹائل کلرز برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔اس کے علاوہ جوڑے پل پر واقع 2 ریسٹورنٹس کو ناقص انتظامات اور سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے ، شیلفز کی گندی حالت،ٹوٹے بدبودار فریزراور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ورکرز کی میڈیکل رپورٹس اور پی ایف اے کا لائسنس کی عدم موجود گی پرسیل کر دیا گیا۔مزید برآں ملتان روڈ پر واقع سلوا فوڈ کیچپ اینڈ ماؤنیز یونٹ کوکیچپ ،ماؤنیز کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز ،کاسمیٹکس کلرز،سٹارچ اور

سکرین کا استعمال کرنے، غلط لیبلنگ ،کھلے کوڑا دان،ناقص سٹوریج اور پی ایف اے لائسنس،ورکرز کے میڈیکل عدم موجود گی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ جبکہ کیچپ پروڈکشن یونٹ سے 8ہزارکلو گرام کیچپ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔جس کو لیبارٹری نتائج آنے کے بعد تلف کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے اقبال ٹاؤن نیلم بلاک میں کاروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ فروخت کرنے، مضر صحت اجزاء کا استعمال کرنے،ناقص انتظامات ،کھلے کوڑادان،

حشرات کی بھرمار،لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجو د گی پر القیوم ملک شاپ کو سیل کر دیا دوسری جانب سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر69فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے ،402کومزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے بتایا کہ گرمیوں میں جعلی ڈرنکس کا مکروہ دھندہ ہر سال عروج پر پہنچ جاتا ہے تھا۔ویجیلنس سیل کی خفیہ ریکی سے رواں سال میں اب تک 100سے زائد جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں بند کی جا چکی ہیں ۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی صحت کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…