اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں عازمین حج کو بھی نہ بخشا گیا، ٹور ایجنسی 100 سے زائد افراد سے ہاتھ کر گئی، انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(آئی این پی) ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ دھوکہ دہی اوران کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورز کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔

حریم ٹورز نے فی عازم ڈھائی سے 3 لاکھ روپئے اینٹھ لئے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا دم توڑچکی ہیں۔ عازمین حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بکنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا ۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…