جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پائریٹ بے کے شریک بانی تھائی لینڈ میں گرفتار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

بنکاک ۔۔۔تھائی پولیس نے فائل شیئر کرنے والی ویب سائٹ پائریٹ بے کے شریک بانی ہینز فریڈریک لینارٹ نیج کو لاؤس سے تھائی لینڈ میں داخل ہونے کے وقت گرفتار کر لیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق فریڈریک لینارٹ نیج سویڈن کے شہری ہیں جنھیں ہیکرز تائیمو کے نام سے جانتے ہیں انھیں تھائی لینڈ کے شمال مشرقی قصبے ننگ خائی میں گرفتار کیا گیا۔انھیں سنہ 2009 میں کاپی رائٹ کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں مدد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔پائریٹ بے مہنگے ترین انٹر نیٹ مواد تک رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹس میں سے ہے۔36 سالہ فریڈریک لینارٹ نیج کو پانچ سال قبل سویڈن کے ایک عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ ان سمیت تین دیگر افراد کو عدالت نے ایک سال سزا دی تھی اور انھیں ہرجانے کے طور پر 36 لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فریڈریک لینارٹ نیج اپنی ضمانت پر رہائی کے دوران سویڈن سے بھاگ نکلے تھے۔تھائی لینڈ کے علاقائی پولیس سربراہ چارتاچی ایمسانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’فریڈریک لینارٹ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاؤس سے تھائی لینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ وہ سنہ 2012 سے لاؤس میں رہے تھے۔‘انھوں نے کہا کہ فریڈریک لینارٹ سنہ 2012 سے لاؤس میں رہ رہے تھے اور وہ تقریباً 30 دفعہ تھائی لینڈ آ چکے ہیں جہاں سیاحتی مقام پھوکٹ جزیرے پر ان کا ایک مکان ہے۔‘پائریٹ بے کے ایک اور شریک بانی گوٹفرڈ وارگ کو سنہ 2012 میں کمبوڈیا میں گرفتار کرکے سویڈن بھیج دیا گیا تھا تاکہ وہ غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ پر مواد تک رسائی کے جرم میں ملنی والی سزا پوری کر سکے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…